حمزہ شہباز کے گھر سے سیکورٹی رکاوٹیں ہٹانے کیلئے نگراں وزیر اعظم کو خط

لاہور(امت نیوز)رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کے گھر کے باہر رکاوٹوں ہٹانے کیلئے نگراں وزیر اعظم کو خط لکھ دیا گیا۔خط کی کاپی گورنر پنجاب ہوم سیکرٹری ڈی جی ایل ڈی اے اور دیگر کو بھی بھجوائی دی گئی جوڈیشل ایکٹویز مپینل نامی تنظیم کے سربراہ ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے خط میں لکھا ہے کہ جوڈیشل کالونی میں حمزہ شہباز نے اپنے گھر کے پیچھے گلی میں سرکاری زمین پر جنریٹر مرغیوں کیلئے پنجرہ تعمیر کر کے رکاوٹیں بنائی گئی ہیں۔سیکورٹی کے نام پر یہ رکاوٹیں آئین کے آرٹیکل 9۔14۔16۔17۔25 اور 4 کی خلاف ورزی ہے۔ سپریم کورٹ احکامات کے باوجود سڑک پر رکاوٹیں قائم کی گئی ہیں ۔خط میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام حمزہ شہباز کے گھر سے رکاوٹیں ختم کروائیں ورنہ عدالتوں سے رجوع کیا جائیگا۔

Comments (0)
Add Comment