اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدرمملکت ممنون حسین نےسی ڈی اے کے اسپتال میں معمول کا طبی معائنہ کرایا، انکے دل کا بائی پاس ہونے کے باعث ایم آر آئی ٹیسٹ نہ ہو سکا ۔ڈاکٹروں نے صدرمملکت کی صحت کو اطمینان بخش قرار دیا ۔ چیک اپ کے بعد صدرمملکت ایوان صدر روانہ ہو گئے۔