اضافی پارلیمانی نشستیں چھوڑنے کاآج آخری دن

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) اضافی پارلیمانی نشستیں چھوڑنے کاآج آخری دن ہے، الیکشن کمیشن نے ڈیڈلائن جاری کردی ،عمران میانوالی کی نشست رکھیں گے، اسد قیصر اور پرویزخٹک نے صوبائی نشستیں چھوڑدی ہیں۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں ایک سے زائد نشستوں پر کامیاب امیدواروں کو اضافی نشستوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت کردی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں امیدواروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایک سے زائد نشستوں پر کامیاب امیدوار کو ایک نشست رکھنا ہوگی اور حلف اٹھانے سے قبل بقایا نشستوں سے استعفیٰ دینا پڑے گا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ چھوڑنے والی نشست کا استعفیٰ الیکشن کمیشن میں جمع کرانا ہوگا جو چیف الیکشن کمشنر کے نام لکھنا ہوگا تاہم نومنتخب کامیاب امیدوار اپنی نشستیں چھوڑنے کے حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنرز کو بھی آگاہ کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے عام انتخابات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی 5 نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں جن میں این اے53اسلام آباد، این اے 131 لاہور،، این اے 95 میانوالی، این اے 243 کراچی اور این اے 35 بنوں شامل ہیں جبکہ چیئرمین تحریک انصاف نے میانوالی کی نشست رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری کے مطابق عمران خان میانوالی کی نشست حلقہ این اے95اپنے پاس رکھیں گے ۔ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اسپیکر کے امیدوار اسد قیصر اور سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے صوبائی اسمبلی کی نشستیں چھوڑ دی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اسپیکر کے امیدوار اسد قیصر اور سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے صوبائی اسمبلی کی نشستیں چھوڑ دی ہیں۔

Comments (0)
Add Comment