لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نے لاہور سے خالی نشست این اے 131 پر علامہ اقبال کے پوتے ولید اقبال کو انتخابی اکھاڑے میں خواجہ سعد رفیق کے مقابل اتارنے کا اعلان کردیا۔ اطلاعات کے مطابق ولید اقبال کل سے اپنی انتخابی مہم شروع کریں گے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق سابق وفاقی وزیر تجارت ہمایوں اختر نےمذکورہ حلقے میں اپنے بینرز لگوارکھے ہیں اور اسٹیکربھی تقسیم کئے ہیں جن میں انہوں نے خود کو پی ٹی آئی کا امیدوار ظاہر کیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے انہیں ضمنی انتخاب میں ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا تھا اسی شرط پر وہ پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے اورکپتان کی بھرپور مہم بھی چلائی۔