مری ( نامہ نگار) چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان ثاقب نثار ہفتہ کی شام اچانک مری مال روڈپر پہنچ گئے جہاں انہوں نے کثیرالمنزلہ ہوٹل بلڈنگزاورمال روڈ کامعائنہ کیا چیف جسٹس نے مال روڈ کے گرین بیلٹ پر کی جانے والی تجاوزات پر سخت برہمی اور ناراضگی کا اظہار کیااس موقع پربعض شہریوں نے مال روڈبیوٹیفکیشن منصوبے میں لگائی جانے والی ناقص ٹف ٹائلزکی بھی شکایت کی جبکہ مری کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کی شکایت سن کروہ مال روڈ سے پیدل چل کرتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال پہنچ گئے جبکہ ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں کلڈنہ روڈ پر واقع ایک بڑے ہوٹل کی بلندبلڈنگ کو د یکھ کر چیف جسٹس نے ہوٹل کے منیجر کو طلب کرکے ہوٹل بلڈنگ کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور ہوٹل کامکمل ریکارڈ اور تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں جس کے بعدوہ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال پہنچے اور وارڈز کا معائنہ کرتے ہوئے شہریوں اور مریضوں سے علاج معالجہ کی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں اورڈاکٹر زاور سٹاف کی جانب سے بعض ناکافی سہولیات پر انہوں نے تحریری طور پر آگاہ کرنے کا کہا انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کی شکایات کے بارے میں رپورٹ مرتب کرنے اور مریضوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات بھی دیں چیف جسٹس کے اچانک دورے کے بعد شہر میں ہلچل مچ گئی انہوں نے ہسپتال کی سڑک کے اطراف گاڑیوں کی غیر قانونی پارکنگ پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا مال روڈ پر کئی سیاحوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں اس موقع پرسیاحوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی اور چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار پیدل ہی چیف جسٹس ریسٹ ہاؤس روانہ ہوگئے ۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرمری عدنان آفریدی سمیت چیف جسٹس کے ساتھ انکاسیکورٹی سٹاف سمیت پولیس اورسیکورٹی اہلکارموجودتھے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں پہلے سے ہی مری میں غیرقانونی اورکثیرالمنزلہ تعمیرات کے خلاف کیس زیرسماعت ہے۔