رسالپور(نامہ نگار ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکڑیری جنرل میاں افتخار حسین کی جان کو شدید خطرہ ہے قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی نیکٹا نے میاں افتخار حسین کی زندگی کو لاحق خطرے پر تھرڈ الرٹ 414 جاری کردیاہے تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکڑیری جنرل میاں افتخار حسین کی جان کو شدید خطرہ ہے قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی نیکٹانے میاں افتخار حسین کی زندگی کو لاحق خطرے پر تھرڈ الرٹ414جاری کردیاہے قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی نیکٹا کے سنگین تھرڈ الرٹ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکڑیری جنرل میاں افتخار حسین کو مارنے کے لئے سابق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان درہ آدم خیل کے کمانڈر کامران عرف عارف کی سرپرستی میں پلان آف ڈیتھ قائم کیا گیادہشت گردی کے لیے ٹی ٹی پی کے فدائی حُسنان آفریدی کو افغانستان کے شہر کنڈ سے باڈر کراس کرکے دو تین دنوں میں حدف تک لایا جائے گا۔