بچے کی موت پر تحقیقات شروع- ٹیکساس پناہ گزین سینٹر اہلکار گرفتار

واشنگٹن (ا مت نیوز) امریکہ کی ریاست ٹیکساس کی جیل میں قید پناہ گزین بچے کی موت پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور ٹیکساس کے پناہ گزین سینٹر میں کام کرنے والے ایک اہلکار کو بچے کو ہوس کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق بچے کے اہل خانہ نے اس کا نام افسران کو بتادیاہے۔ امریکی وزارت صحت و انسانی حقوق نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایاکہ ہلاک ہوجانے والے بچے کا نام سامنے آنے پر باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں البتہ میڈیا اور عوام کو ابھی بچے کا نام، اس کے ملک اور شہر کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہیں ۔ ہلا ک ہوجانے والےبچے کی ماں کی جانب سے کئے جانے والے وکیل نے کہا ہے کہ ہم نے کمسن بچے کے بارے میں تمام تر تفصیلات امریکی حکام کو فراہم کردی ہیں ۔ بچے کو کچھ دنوں قبل ہی امریکی ایمیگریشن ، کسٹمز فورس (آئی سی ای)نے پکڑ کر ٹیکساس کے ایک پناہ گزین سینٹر میں منتقل کیا اور وہاں اچانک ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔ مقدمے کی پیروی کرنے والے آرنلڈ اینڈ پورٹر لا فرم نے کہا ہے کہ تحقیق کررہے ہیں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔

Comments (0)
Add Comment