بھارتی سورما ایک مرتبہ پھر مشکلات کا شکار

لارڈز(امت نیوز)بھارتی سورما ایک مرتبہ پھر مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔یوںانگلش ٹیم کی لارڈز ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم ہوچکی ہے۔آخری اطلاعات تک انگلینڈ نے چار وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز بنالئے تھیْ اس سے قبلانگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز جیمز اینڈرسن کی تباہ کن بولنگ کے باعث بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 107 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میں انگلش ٹیم کے کپتان جوئے روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم پہلے روز بارش اور خراب موسم کے باعث کھیل نہ ہو سکا۔دوسرے روز بھی خراب موسم کے باعث کھیل تاخیر سے شروع ہوا لیکن کھیل کے آغاز سے ہی بھارتی سورما انگلش بولرز کی سوئنگ ہوتی گیندوں کے سامنے بے بس نظر آئے۔

Comments (0)
Add Comment