راولپنڈی (وقاص منیر چوہدری) این اے60کےضمنی انتخابات میں ٹکٹ کےمعاملےپرتحریک انصاف اورعوامی مسلم لیگ میں اختلافات شدت اختیارکرنےلگے،عوامی مسلم لیگ کےبعدتحریک انصاف نےپاکستان کے71ویں یوم آزادی پرراولپنڈی میں الگ جلسہ کرنےکااعلان کردیاجس کےلئےراولپنڈی سےتمام منتخب اراکین اسمبلی،تحریک انصاف، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن،یوتھ ونگ،لیبرونگ اورخواتین ونگ سمیت پارٹی عہدیداروں،مقامی تنظیموں اور سرکردہ کارکنان کوبھرپور”شوآف پاور“کےلئےخصوصی ٹاسک دےدیاگیاہے۔ شیخ رشیداحمدنےیوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے13اگست کی رات لال حویلی کےباہرجلسہ عام اور12بجکر1منٹ پرآتش بازی کےمظاہرے کااعلان کررکھاہے، تاہم تحریک انصاف راولپنڈی نےلال حویلی کےجلسہ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرتےہوئےصوبائی حلقہ پی پی18سےتحریک انصاف راولپنڈی کے صدر و نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی اعجاز خان جازی نےلال حویلی سےچندقدم کے فاصلے پرپبلک سیکریٹریٹ واقع کالج روڈ”ابابیل ہاؤس“کے باہرالگ جلسہ اورجشن آزادی منانےکااعلان کیا ہے۔اس ضمن میں رابطہ کرنےپرجازی نےکہاکہ انتخابات میں تاریخ سازکامیابی کےبعدتحریک انصاف کےاراکین اسمبلی ، پارٹی عہدیداران اورکارکنان عوام کےساتھ ملک کریوم آزادی پاکستان منائیں گےجس کےلئےراولپنڈی شہر میں تحریک انصاف کےاراکین اسمبلی ،پارٹی عہدیداروں اور کارکنان کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔لال حویلی کےباہرعوامی مسلم لیگ کی جانب سے جلسے کےحوالے سےاعجازخان جازی کاکہنا تھاکہ وہ بھی ایک سیا سی پارٹی کا جلسہ ہےاورعوامی مسلم لیگ کواپناجلسہ کرنے کاپوراحق ہے البتہ تحریک انصاف ابابیل ہاؤس کےباہرایک عوامی اجتماع منعقد کرےگی۔رکن صوبائی اسمبلی فیاض الحسن چوہان کاکہناتھاکہ ہمارا جینا مرناتحریک انصاف کے لئے ہےاس دفعہ پاکستانی قوم کرپٹ سیاستدانوں کےکرپٹ نظام سے نجات کےبعدوطن عزیز کےجشن آزادی کے ساتھ تاریخی جشن فتح بھی منائےگی اور یہ ثابت ہوگاکہ راولپنڈی کےعوام اورتحریک انصاف ایک ہی پلیٹ فارم پرکھڑےہیں ۔یہاں یہ امربھی قبل ذکرہے لال حویلی کے باہریوم آزادی کےموقع پرہونےوالا جلسہ اورآتش بازی ایک روایتی حیثیت اختیار کر چکاہےاور گزشتہ5سال سے شیخ رشیداحمدلال حویلی کے باہرجشن آزادی کےموقع پر جلسہ اورآتش بازی کاا نعقاد کرتےہیں۔