قومی ہاکی اور فٹبال ٹیم انڈونیشیا روانہ

لاہور(امت نیوز) ایشین گیمز میں شرکت کے لیے مختلف کھیلوں کی ٹیموں کا انڈونیشیا روانگی کا سلسلہ شروع ہوگیا، ابتدائی مرحلے میں پاکستان ہاکی اور فٹبال ٹیمیں جکارتہ روانہ ہوگئیں۔پاکستان کے ہاکی، فٹبال سمیت دوسرے کھیلوں سے وابستہ دستوں نے ایشین گیمز کیلیے کمر کس لی، ایشین گیمز انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں 18اگست سے شروع ہوں گے جس کے 35 ایونٹس میں 359 رکنی قومی دستہ حصہ لے گا۔ سید عاقل شاہ دستے کے چیف ڈی مشن، ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ عارف ابراہیم ، سیکریٹری ٹیبل ٹینس فیڈریشن احمر ملک دستے کے ڈپٹی چیف ڈی مشن ہوں گے، میڈیکل اسٹاف میں ڈاکٹر اسد عباس ،سبینا مشتاق اور عبدالقدوس جمالی شامل ہیں۔پہلے مرحلے میں قومی ہاکی ٹیم انڈونیشیا کے لیے روانہ ہوگی۔ محمد رضوان سینئر قومی ٹیم کی قیادت کریںگے۔

Comments (0)
Add Comment