عمران خان کا دعوت نامہ کپل دیو اورسدھو کو موصول

نئی دہلی (امت نیوز)سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو اور سدھو کو پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے حلف برداری کے با ضابطہ دعوت نامے موصول ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی وزیر اعظم کیلئے حلف برداری کی تقریب 18 اگست کو ہوگی۔جس کے لیے سابق بھارتی کپتان کپل دیو،نوجوت سدھو اور سنیل گواسکرکو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔کپل دیو اور سدھو نے دعوت نامے ملنے کی تصدیق کر دی ہے،دونوں سابق کرکٹرز حلف برداری کی تقریب سے ایک روز قبل پاکستان پہنچیں گے۔نوجوت سدھو کا عمران خان سے کرکٹ کے حوالے سےتعلق رہا ہے۔

Comments (0)
Add Comment