کراچی(امت نیوز) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کے ایم سی جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل قائد اعظم الیون نے علامہ اقبال الیون کو سخت اور کانٹے دار مقابلے کے بعد 49-46پوائنٹس سے شکست دیکر اپنے نام کرلیا ۔ٹورنامنٹ میں بانیان پاکستان کے نام سے منسوب 4ٹیموں نے حصہ لیا ،فاتح ٹیم کی جانب سے فرحان خان 15،طاہر نقاش 11اور واسطی نے 11جبکہ رنر اپ ٹیم کی جانب سے اسدامام 12،فضیل احمد گولڈ مڈلسٹ 12اور راج کمار نے 8پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے کھیلے گئے ۔فائنل کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی میٹرو پولیٹن کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے فاتح قائد اعظم الیون اور رنر اپ علامہ اقبا ل الیون کے کپتانوں کو ٹرافی پیش کی اس موقع پر آرام باغ کورٹ پر موجود کھلاڑیوں اور شائقین باسکٹ بال سے خطاب کرتے ہوئے جشن آزادی کے موقع پر میئر کراچی اور اپنی جانب سے کھلاڑیوں کو یہ خوشخبری دیتا ہوں کہ بہت جلد کے ایم سی آرام باغ باسکٹ بال کو جدید بنا نے کے لئے تعمیر و ترقی اور تزئین و آرائش کا آغاز کردے گی۔