تحریک انصاف کرک میں ایک مرتبہ پھر اختلافات نے سر اُٹھالیا

کرک (بیورورپورٹ ) الیکشن میں دونوں صوبائی حلقوں پر ناکامی اور ضلعی کابینہ میں مشاورت کے بغیر عہدیداروں کی شمولیت پاکستان تحریک انصاف میں ایک مرتبہ پھر اختلافات نے سر اُٹھالیا ، ضلعی کابینہ اور یونین کا بینہ کی تشکیل پر شدید تنقید ، ضلعی صدر پر مستعفی ہونے کیلئے دباؤ بڑھنے لگا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع کرک میں ایک مرتبہ پھر اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں دونوں صوبائی حلقوں پر شکست اور ضلعی کابینہ سے لیکر یونین کونسل صدو ر اور کابینہ تشکیل پر کارکنان میں شدید اختلافات اور غم وغصہ پایا جارہا ہے اور ضلعی صدر پر مستعفی ہونے کیلئے دباؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ پی ٹی آئی ورکرز کابینہ اور ضلعی صدر میجر سجاد کیخلاف باقاعدہ سوشل میڈیا پر مہم بھی شروع کردی ہے ۔

Comments (0)
Add Comment