کراچی (پ ر) امیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید نے کہا ہے کہ دنیا میں مسلمان ہونا جرم بن گیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی پر تلا ہوا ہے۔ بھارت کشمیر میں جس طرح مظالم کر رہا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اسے کشمیریوں کو نہیں صرف سرزمین کشمیر کی ضرورت ہے۔ آسام میں 40 لاکھ مسلمانوں کو شہریت سے محروم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کراچی میں درس قرآن دینے والی ایک خاتون کی گرفتاری اور چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں ایسے اقدامات سمجھ سے بالا تر ہیں۔