اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدالت بلائےگی تووہی بات دہرائیں گے، جو سڑکوں پر کہی۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان اور نظریہ پاکستان کے لئے ہرقسم کی جدوجہد کریں گے۔وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں بھرپور حصہ لیں گے۔ہمارا امیدوار وہی ہوگا، جو متحدہ اپوزیشن کا نامزد کردہ ہوگا۔