عمران خان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لائیں-اسفندیار

چارسدہ (بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو وزیر اعظم بنانے کیلئے تمام ریاستی وسائل استعمال کئے گئے ۔ عمران خان نے الیکٹبلز کے نام پر ملک بھر سے چوروں اور لٹیروں کا مجمع قومی اسمبلی میں جمع کیا ہے ۔ریاست ہماری مال وجان کا تحفظ نہیں کر سکتی تو ہمیں صاف صاف بتایا جائے ۔ وہ چارسدہ میں شہدائے بابڑہ کی یاد میں منعقدہ ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔ جلسہ سے میاں افتخار حسین اور سردار حسین بابک نے بھی خطاب کیا ۔

Comments (0)
Add Comment