پیرس(امت نیوز) فرانس میں پرندے صفائی کا کام کریں گے۔ ملک کے مغربی حصے میں قائم تھیم پارک میں سیاہ کلاغ (کوئے کی ایک قسم) کو سگریٹ کے ٹکڑے و دیگر چھوٹی چیزیں چننے اور انہیں کوڑے دان میں ڈالنے کا کام سکھایا گيا ہے، جسکے بدلے انہیں کھانے کی چیزیں انعام میں دی جائیں گی۔ اس قسم کے پہلے پرندے کو کام پر لگا دیا گیا ہے جبکہ دیگر 5 آج سے کام شروع کریں گے۔