کوئٹہ (نمائندہ امت ) کوئٹہ میں کوئلے کی ایک کان میں دھماکے سے 2 کان کن جاں بحق ہو گئے جبکہ ساڑھے 3 ہزار فٹ گہرائی میں 13 مزدور تاحال پھنسے ہیں ، وقت زیادہ گزر جانے کی وجہ سے پھنسے کان کنوں کے زندہ نکلنے کی امیدیں دم توڑ نے لگیں ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں کوئلہ کان میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکہ ہوا جس میں 15 کان کن پھنس گئے۔ 2مزدروں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ چار گھنٹے سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود کانکنوں کو نہیں نکالا جاسکاجس کی وجہ سے انہیں زندہ نکالنے کی امیدیں دم توڑرہی ہیں۔ کول کمپنی کے حکام نے بتایا کہ کانکن ساڑھے3 ہزار فٹ کی گہرائی میں پھنسے ہوئے ہیں جس میں ہوا اور آکسیجن جانے کاراستہ نہیں ۔