حب (نمائندہ امت) نامعلوم دہشت گرد سری بیکری کے قریب دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، بم نہ پھٹ سکا۔ ذرائع کے مطابق اتوار کی شب نامعلوم دہشت گردوں نے حب شہر کے وسط سے گزر نے والی کوئٹہ کراچی شاہراہ کے قریب سری بیکری سے چند قدم فاصلے پر دستی بم پھینک دیا ، جو پھٹ نہ سکا۔ ایس ایچ او حب گل حسن بلوچ، انچارج سی آئی اے پولیس عطا اللہ نمانی نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرکے بم کو ناکارہ بنا دیا۔