کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ مویشی منڈی میں بیوپاری ایوب شاہ نے بتایا کہ منڈی میں جونہی رش بڑھتا ہے۔ ایک جانب بیوپاری جانور چوری اور چھینے جانے کے خدشے سے پریشان ہوجاتے ہیں۔ دوسری جانب رقم سے بھی محروم ہو جاتے ہیں ملزمان خریداروں کو لوٹ لیتے ہیں۔ منڈی کی چار دیواری نہیں ہےجس کے باعث ملزمان وارداتیں کرکے بآسانی نکل جاتے ہیں ۔ ایک موبائل کا گشت ناکافی ہے۔ پولیس نفری میں اضافہ ہونا چاہئے ۔