لاہور سے عمران کی خالی نشست پر پی ٹی آئی کے 2 امیدوار آمنے سامنے

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) این اے 131 سے خالی ہونے والی عمران خان کی نشست پر تحریک انصاف کے ہی 2 امیدوار آمنے سامنے آگئے۔ لاہور کے حلقہ این اے 131 سے خالی ہونے والی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نشست پر پی ٹی آئی کے اپنے ہی 2 مضبوط رہنما ولید اقبال اور ہمایوں اختر آمنے سامنے آگئے، ذرائع کے مطابق الیکشن سے قبل عمران خان نے ولید اقبال کو ٹکٹ سے محروم رہ جانے پر ضمنی الیکشن این اے 131 سے لڑانے کا وعدہ کیا تھا جب کہ ہمایوں اختر نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی تو انہوں نے بھی این اے 131سے ضمنی الیکشن لڑنے کی شرط رکھی تھی۔

Comments (0)
Add Comment