اسلام آباد ( نمائندہ امت) نومنتخب ارکان قومی اسمبلی کی رجسٹریشن کے دوران ہونے والے فوٹو سیشن میں ناز نخرے بھی دیکھنے کو ملے ۔پیپلز پارٹی کی شازیہ مری کو اپنی تصویر پسند نہ آئی تو انہوں نے اعتراض کر دیا اور کہا کہ میرا منہ بہت موٹا آ رہا ہے، اسے فوٹو شاپ کر کے چھوٹا کرو۔شازیہ مری کی عملے سے درخواست پر کچھ ایڈیٹنگ کی گئی تو انہوں نے اطمینان کا اظہار کر دیا۔نو منتخب ارکان کی تصاویر قومی اسمبلی کے رکنیت کارڈ اور ویب سائٹ کے ریکارڈ کے لیے لی جا رہی ہیں۔رکنیت کارڈ پر رکن اسمبلی کا نام، تصویر اور حلقہ نمبر درج ہے جبکہ کارڈ کی میعاد 2018 سے 2023 تک ہے۔قومی اسمبلی میں نو منتخب ارکان اسمبلی کی رجسٹریشن کا عمل ابھی جاری ہے قومی اسمبلی میں نومنتخب ارکان کی رجسٹریشن کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کا عمل پیر کو بھی جاری رہے گا۔