بنگلہ دیش میں محصور پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے- شرف الزماں

کراچی (پ ر) صدائے محصورین فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ جس سے خطاب میں چیئرمین شرف الزماں، چیف پٹیرن فیروز خان، وائس چیئرمین اسلام الحق نے محب وطن پاکستانی بہاری و بنگلہ دیش کے مہاجر کیمپوں میں محصور پاکستانیوں کو وطن واپس لانے اور پاکستان میں موجود بہاریوں کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجرا کا مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر انظارالحق، شعیب صدیقی، ایوب بہاری، حفیظ تبسم، سمیع ساجد، محمد عمر، محمد ندیم انصاری، پرویز احمد، محمد حبیب، حامد عبدالجواد، محمد صادق، سید وارث علی و دیگر بھی موجود تھے۔ مظاہرے سے قائدین نے کہا کہ 30 سال سے جو ووٹ لینے والے حکمرانوں نے بہاریوں کا کوئی مسئلہ حل نہیں کیا۔ ہم نئی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ بہاری برادری کے شناختی کارڈ کے اجرا میں آسانی پیدا کی جائے۔

Comments (0)
Add Comment