تہواروں کے موقع پر مہنگائی کا نوٹس لیا جائے- اشرف بنگلوری

کراچی (پ ر) کراچی ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کے صدر اشرف بنگلوری نے متوقع نئی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تہواروں کے موقع پر مافیا ملک بھر میں مہنگائی میں اضافہ کردیتی ہے۔ جس میں حکومت کے ذمہ دار بھی شامل ہوتے ہیں۔ نئی حکومت ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کرے جو ہمارے مذہبی تہواروں میں مہنگائی کرکے عوام کو پریشان کرتے ہیں۔ شہر میں مجسٹریٹ کے ریٹ لسٹ ہونے کے باوجود دگنی قیمت میں مال فروخت کیا جارہا ہے۔ شہر میں چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام نہیں۔ اس طرف توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

Comments (0)
Add Comment