احد چیمہ کو 5 کروڑ روپے غیر قانونی منتقلی کا انکشاف

لاہور (امت نیوز) سابق ڈی سی ملتان کا میٹروبس اسکینڈل میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ نادر چٹھہ کے آفیشل اکاؤنٹ سے احد چیمہ کے اکاؤنٹ میں 5کروڑ روپے منتقل کرنے کے شواہد مل گئے ۔ ، شواہد کے مطابق سابق ڈی سی ملتان نادر چٹھہ نے سرکاری اکاؤنٹ غیر قانونی طور پر استعمال کیا۔نیب حکام کے مطابق فنڈز کی منتقلی سے متعلق ناقابل تردید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جو بھی ملزمان ملوث پائے گئے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔

Comments (0)
Add Comment