اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ سابق صدرآصف علی زرداری اورفریال تالپورسمیت دیگرکیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کیلئےپاناماطرزپرمشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانےکافیصلہ آج پیر کو کریگی۔اس حوالےسےاٹارنی جنرل پاکستان،گورنراسٹیٹ بنک،چیئرمین سیکیورٹی اینڈایکسچینج کمیشن آف پاکستان، چیئرمین ایف بی آر،سیکرٹری داخلہ،آئی جی سندھ، بیرسٹر اعتزازاحسن ،فاروق ایچ نائیک،احمدطارق رحیم، خالدرانجھا، سلمان اسلم بٹ،اظہرصدیق، راناکاظم، سیدحامدعلی شاہ سمیت دیگرکونوٹس جاری کردیےہیں کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا۔