فیصل ۱ٓباد میں کراٹے چیمپین شپ کا انعقاد

فیصل آباد(امت نیوز )فیصل ۱ٓباد میں جشن آزادی کے حوالے سے انٹرڈویژنل کراٹے چمپین شپ سمن آباد سپورٹس کمپلیکس میں کھیلی گئی جس کے مہمان خصوصی چیف آرگنائزر و ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری طارق نذیر اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا حماد اقبال تھے ۔اس موقع پر چیف آرگنائزنگ سیکرٹری ماجد بٹ ‘ ٹیکنیکل آفیسر تاج رحمانی ‘ خضرحبیب ‘ رحمان حبیب‘ عرفان کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ اس چمپین شپ میں 350 کھلاڑیوںنے شرکت کی ۔ چمپین شپ کے نتائج کے مطابق ضلع فیصل آباد کے 20کھلاڑیوں نے پہلی‘ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 20 کھلاڑیوں نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ 20 کھلاڑی تھرڈقرار پائے ۔

Comments (0)
Add Comment