کیوی کرکٹ ٹیم میں پہلا مسلمان کرکٹر شامل

ویلنگٹن(امت) اعجاز پٹیل نیوزی لینڈ کے پہلے مسلمان کرکٹر بننے کیلیے تیار ہیں تاہم 29 سالہ اسپنر کو پاکستان کے خلاف یو اے ای میں شیڈول سیریز کیلئے طلب کیا گیا ہے۔اسپن بولر اعجاز پٹیل کی فیملی 1990 کی دہائی میں ممبئی سے نیوزی لینڈ منتقل ہوئی تھی، انھیں ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار پرفارمنس کی وجہ سے پاکستان کیخلاف نومبر میں یو اے ای میں شیڈول سیریز کیلیے ٹیم میں طلب کیا گیا ہے۔اعجاز پٹیل پانچ وقت کے نمازی اور شرعی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہیں، ہوسکتا ہے کہ ٹور کے دوران صبح کی نماز کیلیے لگائے گئے الارم کی وجہ سے ان کے کسی ساتھی کو پریشانی ہومگر اعجازکہتے ہیں کہ انھیں صبح سویرے اٹھ کر کی جانے والی عبادات کا ہی صلہ ملا ہے۔ وہ نیوزی لینڈ کی ٹاپ لیول پر نمائندگی کرنے والے پہلے مسلمان کرکٹر ہوں گے،اسپنر کرکٹ کے ساتھ اپنی عبادات کو بھی جاری رکھنے کیلیے پْراعتماد ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں کسی بھی ساتھی کو ڈسٹرب نہیں کرنا چاہتا مگر مجموعی طور پر ہر کوئی سمجھتا اور تعاون کرتا ہے، اعجاز شراب کو ہاتھ بھی نہیں لگاتے، اس لیے میچ کے اختتام پر انھیں سافٹ ڈرنک کیلیے تھوڑا انتظار کرنا پڑتا ہے،انھوں نے کہاکہ ہر کوئی دوسرے کے عقائد کا احترام کرتا ہے۔

Comments (0)
Add Comment