روزینہ علی نے ٹین پین بائولنگ کا ویمنز کا ٹائٹل جیت لیا

راولپنڈی(امت نیوز) پاکستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام آزادی کپ ٹین پین بائولنگ چپمیئن شپ 2018 لیثرر سٹی بائولنگ کلب میں جاری ہے۔ ایونٹ کے دوسرے روز ڈیف اور خواتین کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ ڈیف ایونٹ کے پہلے راونڈ کے اختتام پر قاسم اسد ، اعظم خان ، شہزاد آفریدی اور ناسب علی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تاہم فائنل میں قاسم اسد نے 283 سکور کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کر لیا، ناسب علی نے دوسری اور شہزاد آفریدی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین ایونٹ کے پہلے راونڈ کے اختتام پر ٹاپ چار کھلاڑی روزینہ علی ، آمینہ ، شازیہ نئیر اور نور نے فائنل میں جگہ بنائی

Comments (0)
Add Comment