غزہ میں حماس حکومت کا تختہ الٹنے کی اسرائیلی دھمکی

تل ابیب(امت نیوز) اسرائیل نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں حماس حکومت کا تختہ الٹنے کی دھمکی دی ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے وزیر سلامتی یووال اسٹائنِٹس نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں حماس کی حکومت ختم کرنے جا رہا ہے، حماس کو کنٹرول کرنے کیلئے آپشنز پر غور کیا جارہا ہے،تاہم اگر کوئی اور راستہ باقی نہ رہا، تو حماس کی حکومت ختم کردی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل غزہ میں جنگ نہیں چاہتا تاہم اگر حماس مہم جوئی سے باز نہ آئی تو اسکی حکومت ختم کی جا سکتی ہے۔گزشتہ دنوں غزہ میں فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ حماس نے اسرائیل کیساتھ جنگ بندی معاہدے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم اسرائیلی حکومت نے اسکی تردید کی ہے۔

Comments (0)
Add Comment