سجاول میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سجاول میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے۔ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تیل اور گیس کا ذخیرہ 2700 میٹر گہرائی کھدائی کے بعد دریافت ہوا۔ پی پی ایل کے مطابق ابتدائی اندازے کے مطابق کنویں سے یومیہ 475 بیرل تیل اور 3.2 ملین مکعب فٹ گیس نکلنے کا امکان ہے۔ کمپنی کے مطابق تیل اور گیس کی تلاش کے لیے کھدائی 22 جون کو شروع کی گئی تھی۔

Comments (0)
Add Comment