مچھرکالونی میں بھتہ مافیا کی فائرنگ سے تاجر کا بھائی زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مچھر کالونی میں بھتہ دینےسے انکار پر بھتہ مافیا نے تاجر کے بھائی کو زخمی کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مچھرکالونی مہربان چوک میں تاجر فضل خالق سے بھتہ مافیا نے بھتے مانگا ، انکار پر گھر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں فضل خالق کا بھائی عبدالصادق شدید زخمی ہوگیااطلاع ملنےپر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو اسپتال پہنچایا۔زخمی عبدالصادق کی مدعیت میں4ملزمان سلیم، طارق عرف لمبا، امجد اورشبیر عرف شبیراکے خلا ف مقدمہ درج کرکے دو ملزمان سلیم اور امجدکو گرفتار کرلیا گیا اوران کے ساتھیوں کی تلاش شروع کردی گئی ۔

Comments (0)
Add Comment