کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پی آئی آے انتظامیہ نے چند روز قبل پیرس سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 750 پر مسافروں اور بالخصوص ایک شیر خوار بچے کو پیش آنے والی تکلیف دہ صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے پیرس میں متعین اسٹیشن منیجر کو اظہار وجوہ جبکہ پیرس میں گراونڈ ہینڈلنگ ایجنٹ کو جرمانے کا نوٹس دیدیا ہے۔ قائم کردہ انکوائری کمیٹی نے فضائی عملے کی تربیت کے بھی اقدامات کی ہدایات کی گئی ہیں تاکہ ان کی ایسی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت کو بڑھایا جا سکے ۔