بورے والا(مانیٹرنگ ڈیسک) بورے والا میں 4500 میٹر کپڑے سے تیار دنیا کے سب سے بڑے پاکستانی پرچم کی تقریب رونمائی کردی گئی ہے۔ اس کا سائز 37 ہزار اسکوائر فٹ ہے۔یہ پرچم میونسپل کمیٹی بورے والہ اور سپئریرکالج کے طلبہ نے مشترکہ طور پر تیار کیا، اور دنیا کا سب سے بڑا پاکستانی پرچم بنانےکااعزازاپنےنام کیا۔