سیاسی-سماجی-طلبہ رہنمائوں کی یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی خواتین کی سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی، عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی، پاسبان کے صدر الطاف شکور اور اسلامی جمعیت طالبات کی ناظمہ اعلی عائشہ فہیم نے ”یوم آزادی “ پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔دردانہ صدیقی نے کہا کہ 14اگست احتسا ب اور تجدید عہد کا دن ہے۔ فوزیہ صدیقی نے کہا کہ یہ تیسری پارلیمنٹ ہے، جس کے نمائندوں کو یاد دہانی کرارہے ہیں کہ ڈاکٹر عافیہ 15سالوں سے ” یوم آزادی“ کی منتظر ہے۔

Comments (0)
Add Comment