کراچی (پ ر) ڈائریکٹر جنرل، پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی عبدالعلیم خان کے احکامات پر پی ایس کیو سی اے ٹیم نے حیدرآباد اور ٹنڈو محمد خان میں واٹر کمپنیوں پر چھاپہ مارا۔ ٹیم نے میسرز، سلیک انٹرپرائزز، فریسکو واٹر، ناگوری (ابیہحہ پیور برانڈ) بلیو ہیون واٹر، ایچ زی واٹر، ینگ جنریشن، فرینڈز انٹرپرائزز، پیور، سیل کر دیا جو غیر معیاری اور بغیر لائسنس کے کام کر رہی تھی۔