انتظار قتل کیس کی سماعت کے دوران وکلا صفائی کی عدم شرکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نوجوان انتظار قتل کیس کی سماعت وکلا صفائی کی عدم حاضری کے باعث 30اگست تک ملتوی کردی ہے۔ سماعت کے موقع پر ملزمان طارق محمود، غلام عباس، اظہراحسن ودیگر کو پیش کیا گیا۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے اقدام قتل سے متعلق مقدمہ میں ملزم عدنان پاشا کو 50ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی ،عدالت نے ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا بھی حکم دے دیا، عدالت نے تفتیشی افسر اور سرکاری وکیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17اگست کو طلب کرلیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment