ہماری خارجہ پالیسی مضبوط بنیادوں پر قائم ہے- نجم الدین شیخ

کراچی ( پ ر) سابق سفیر و سیکریٹری خارجہ نجم الدین شیخ نے کہا ہے کہ ملک کی خارجہ پالیسی مضبوط بنیادوں پر قائم ہے۔ وہ رابطہ فورم انٹرنیشنل کے تحت یوم آزادی کی مناسبت سے سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے فوراً بعد ہمیں وسائل کی ضرورت تھی جو امریکہ سے ہی مل سکتے تھے اگر ہم امریکہ کے لئے کام کرتے رہے تو اس نے بھی ہمیں بڑی مدد دی، اب دنیا تبدیل ہو رہی ہے نئے چیلنجز اور دوستی و دشمنی کی نئی راہیں بن رہی ہیں۔ افغانستان کی جنگ اور روس، چین کے خطرات نے امریکہ کو دفاعی بجٹ بڑھانے پر مجبور کر دیا ہے۔ پاکستان کو ان حالات میں احتیاط سے کام کرنا ہو گا، سی پیک منصوبہ دشمنوں کا ہدف ہے۔ سیمینار سے ڈاکٹر ہما بقائی، تنویر خالد، محبوب مقدم و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Comments (0)
Add Comment