اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران میڈیا کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی، مسلم لیگ (ن) کے رہنماوٴں کو بھی روکا گیا۔صرف پرویز رشید اور بیرسٹر ظفر اللہ کو کمرہ عدالت جانے کی اجازت ملی۔صحافیوں نے جج ارشد ملک سے ملاقات کرکے انتظامیہ کے رویے کی شکایت کی جس پر جج نے صحافیوں کو سماعت کی کوریج کے لیے باقاعدہ اجازت دے دی ۔