پیشی کے دوران پولیس اہلکار سے گولی چل گئی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) سابق وزیراعظم نوازشریف کو العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسزاحتساب عدالت پیش کیاگیا اسی دوران احتساب عدالت کے باہر سکیورٹی کیلئے تعینات پولیس اہلکار سے گولی چل گئی جس پر کچھ دیرکے لیے ماحول میں خوف کی فضاپیداہوئی تاہم پولیس اہلکار سے پسٹل لیتے ہوئے ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا۔بعد ازاں اہلکار کو غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کو العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسزمیں سخت سکیورٹی میں بکتر بند گاڑی میں احتساب عدالت پیش کردیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment