اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اراکین نے حلف برداری کے دوران احتجاج نہ کرنے پر شہباز شریف کے سامنے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔اجلاس میں لیگی اراکین کا کہنا تھا کہ الیکشن 2018ء میں مرکزی رہنماؤں نے پارٹی مہم پر توجہ دینے کے بجائے اپنے حلقوں پر توجہ دی جس سے پارٹی کو نقصان ہوا، شہباز شریف صاحب اپنے دائیں بائیں بیٹھے نااہل لوگوں کے خلاف ایکشن لیں، نواز شریف ہمارے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں، ان کے لئے موثر مہم چلائی جائے، صرف دھاندلی کا شور مچانے سے کچھ نہیں ہو گا، ثبوت بھی عوام کے سامنے لائے جائیں۔