اسلام آباد(امت نیوز) سپریم کورٹ کے حکم پر اصغر خان کیس میں سابق اعلیٰ فوجی افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اصغر خان کیس کے حوالے سے سابق آرمی چیف جنرل (ر) اسلم بیگ کے وکیل سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نے گزشتہ حکم نامے میں فوجی افسران کے حوالے سے سوال اٹھایا تھا، پوچھا تھا فوجی افسران کے خلاف کارروائی سول حکومت کرے گی یا فوج؟۔ سابق آرمی چیف کے وکیل نے بتایا کہ آرمی ایکٹ کے تحت اسلم بیگ کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے، سپریم کورٹ میں بھی کیس سماعت کے لیے مقرر ہے، کیا اسلم بیگ کا سماعت پر موجود ہونا لازم ہے؟۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ اسلم بیگ کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کریں۔ مقدمہ کی فائل دیکھے بغیر حاضری سے استثنیٰ کیسے دے سکتا ہوں۔