اسلام آباد(نمائندہ امت) 48گھنٹے گزرنے کے بعد بھی تحریک ا نصاف وزیرا علیٰ پنجاب کے نام پر فیصلہ نہیں کر سکی ،چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تاحال کسی امیدوار کا نام طے نہیں کیا گیا جبکہ ڈا کٹر عا رف علوی ، غلام سرور خان اور علی زیدی نے ’’امت‘‘ سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ جب نام فا ئنل ہو گا تو سا منے آ جا ئے گا اتنی جلدی کیا ہے ۔پنجاب میں وزیراعلیٰ کیلئے مختلف نام سامنے آرہے ہیں جن میں راجہ یاسر اور حماد اظہر بھی شامل ہیں تاہم اس حوالے سے تحریک انصاف 48گھنٹے گزرنے کے باوجود اب تک کوئی فیصلہ نہیں کرسکی۔