کے ایم سی انسپکٹر سمیت 2 افراد کی ٹارگٹ کلنگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فردوس کالونی میں کے ایم سی افسر کی ٹارگٹ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔سائٹ میں مسلح افراد نے نوجوان مار دیا ۔تفصیلات کے مطابق گلبہار کے علاقے فردوس کالونی میں موٹر سائیکل سواروں نے اعظم خان ولد مقبول خان پر فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے ، ایک گولی سینے میں لگنے سےوہ موقع پر ہلاک ہوگئے۔ ایس ایچ او قمر زیب نےبتایاکہ مقتول کے ایم سی میں سب انسپکٹر تھا اور وہ گھر سے نکلے ہی تھے کہ گھات میں بیٹھے ملزمان نے فائرنگ کردی مقتول سے لوٹ مار نہیں کی گئی کیونکہ مقتول کی جیب میں 25ہزار روپے موجود تھے پولیس کے مطابق مقتول کے بیٹے نے بیان دیا ہے کہ ہمارے گھروالوں نے الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا تھا ،پولیس نے واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کررہی ہے۔دریں اثناسائٹ اے کے علاقےبنارس شاہی محلہ نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے 20سالہ آصف کوشدید زخمی کر دیا جو بعد ازاںاسپتال میں دم توڑ گیا ۔ایس ایچ او کے مطابق مقتول کا اٹک میں خاندانی تنازعہ چل رہا ہے وقوعہ اسی کا شاخسانہ لگتا ہے ۔

Comments (0)
Add Comment