پیپلز پارٹی نے مشترکہ اپوزیشن لیڈر کی تجویز مسترد کر دی

اسلام آ باد ( محمدفیضان ؍ مانیٹرنگ ڈیسک ) پیپلز پا رٹی کی جانب سے مشترکہ اپو زیشن لیڈر کی تجویز مسترد کر دی گئی ہے،وزیراعظم کے امیدوارکے طورپربھی شہبازشریف کے نام پر تحفظات کااظہارکیاہے۔ تفصیلات کے مطابق گو کہ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ہی اپوزیشن لیڈر ہوں گے لیکن پیپلز پا رٹی شہباز شریف کے پلڑے میں اپنا وزن نہیں ڈالے گی۔ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے ’’امت‘‘ سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پیپلزپا رٹی نے اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے شہباز شریف کی حمایت کا ا بھی فیصلہ نہیں کیا تا ہم ا پوزیشن لیڈر شہباز شریف ہی ہو ں گے۔سا بق وزیر اعظم راجہ پرویزا شرف نے ’’ا مت ‘‘سے گفتگو میں کہا کہ پیپلز پا رٹی خود مضبوط اپوزیشن ہے ،ہمارے لیڈر بلاول بھٹو ہیں، اپوزیشن لیڈر کی نشست کے بغیر بھی اپوزیشن ہو سکتی ہے۔ پیپلز پا رٹی کے ذرا ئع کا کہنا ہے پی ٹی آئی اور پیپلز پا رٹی میں بیک ڈور چینل سے ہونے والے با ت چیت کے نتا ئج سا منےآنا شروع ہو گئے ہیں۔ پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹی سے اہم عو ا می نو عیت اورقومی ا یشوز پر قا نون ساز ی پر بھی حمایت مانگی ہے جس کا مثبت جوا ب دیا گیا ہے تاہم قیاس کیا جا رہا ہے کہ پیپلز پا رٹی اس ورکنگ ریلیشن شپ کے ذریعے ایوان صد رمیں دا خل ہو نے کا را ستہ تلا ش کر رہی ہے لیکن اس حوالےسے ابھی تک پی ٹی آئی کو ایسا کو ئی اشارہ نہیں دیا گیا کہ اس ورکنگ ریلیشن شپ کے جوا ب میں پیپلز پا رٹی کی کیا خوا ہش ہے۔معلو م ہو اہے کہ بیک ڈور چینل میں شاہ محمود قریشی اور شفقت محمود اور پیپلز پا رٹی کی طرف سے خو رشید شا ہ اور نو ید قمر باہمی رابطوں میں ہیں ۔پا رٹی ذرا ئع کے مطابق ورکنگ ریلیشن شپ کے پیچھے پیپلز پارٹی کی خوا ہش ہے کہ جمہوریت کو زیادہ سے زیادہ مضبو ط بنا یا جا ئے۔ پی ٹی آ ئی اس ورکنگ ریلیشن شپ کو قا نون سا زی کے علا وہ اہم آ ئینی ترامیم کے لیے بھی ا ستعمال کرنا چا ہتی ہے جس کا اظہا ر پیپلزپارٹی کی طرف سے کیا گیا ہے۔ ادھر قومی اسمبلی کی حلف برداری کے موقع پر شہباز شریف کو صحافیوں نے گھیر لیا ۔ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا نئی اسمبلی چل پائے گی ؟۔ شہباز شریف نے جواب دیا کہ اللہ خیر کرے گا،صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ کیا فرینڈلی اپوزیشن ہو گی؟ اس پر شہباز شریف کاکہناتھا کہ آگے آگے دیکھیئے ہوتا ہے کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن میں امیدواروں کے معاملہ پر اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتیں ابھی تک متفق نہ ہوسکیں۔ اپوزیشن اتحاد کے وزیراعظم کے امیدوار پر پیپلز پارٹی کی قیادت کے تحفظات ہیں جن کے حوالے سے ن لیگ کو باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔پی پی پی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ جو نام سامنے آئے ان پر ہمیں اپنی پارٹی میں بھی اتفاق کرنا ہے۔شیری رحمان نے ن لیگ کا نام لیے بغیر کہا کہ تحفظات سے انہیں آگاہ کردیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment