گراس روٹ لیول کے ذریعے کھیل کر سکتے ہیں- سمی رضوی

اسلام آباد(امت نیوز)قومی خواتین اتھلیٹکس کوچ اولیمپئن سمی رضوی نے کہا ہے کہ گراس روٹ لیول پر کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ مقابلوں کے انعقاد سے ملک میں کھیلیں ترقی کر سکتی ہیں۔ گذشتہ روز جناح سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں سکولز اور کالجز کی سطح پر کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے ، آج سے دو ، تین دھائیوں قبل سکول اور کالجز سے اچھے کھلاڑی اپنی عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر قومی ٹیموں میں شامل ہوکر ملک کا نام روشن کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور سپانسر کے بغیر کسی بھی ملک میں کھیلیں ترقی نہیں کر سکتیں کیونکہ فیڈریشنوں کے پاس کم وسائل ہوتے ہیں حکومت کو کھیلوں کیلئے زیادہ سے زیادہ بجٹ رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آج کل کے دور میں ہسپتالوں میں عوام کا رش کیوں ہوتا ہے اس کی سب سے بڑی وجہ عوام نے صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینا چھوڑ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیاں فراہم کریں جس سے ہمارے کھیلوں کے میدان آباد ہونگے اور ہسپتال ویران ہونگے اور ہمارے صحت کے بجٹ میں بھی کمی آئے گی۔

Comments (0)
Add Comment