تائپے(امت نیوز)تائیوان کے چین سان یوان نامی بوڑھے شخص نے اپنی سائیکل سے 11 سمارٹ فون منسلک کر کے آگمینٹڈ ریئلٹی گیم پوکیمون گو کھیلنا شروع کر دی ہے۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین سان یوان کا ارادہ ہے کہ وہ 4 مزید فون منسلک کر کے اپنی گیم کو مزید پرلطف بنا دیں۔ یہی وجہ ہے کہ آس پاس کے علاقے میں وہ پوکیمون چاچا کے نام سے مشہور ہیں اور مسلسل 20 گھنٹے تک کھیلتے رہتے ہیں۔وہ اپنی اس لت پر ماہانہ 13 سو ڈالر کے قریب خرچ کرتے ہیں۔پوکیمون چاچا پورٹیبل بیٹریاں بھی استعمال کرتے ہیں تاکہ وہ تائی پی شہر میں رات کے وقت پوکیمون پکڑ سکیں۔ان کی شہرت اپنے علاقے تک محدود تھی، لیکن تائیوان کے ایک چینل کو دیا گیا ان کا انٹرویو راتوں رات وائرل ہو گیا۔وہ کہتے ہیں کہ اس گیم سے انھیں الزہائمرز بیماری سے چھٹکارا پانے اور نئے دوست بنانے میں مدد ملتی ہے۔