قومی ویٹ لفٹرزپوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے- الیاس بٹ

اسلام آباد(امت نیوز) قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کے کوچ محمد الیاس بٹ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی بھر پور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ گذشتہ روز جناح سٹیڈیم میں تربیتی کیمپ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑی بھر پور محنت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ کھلاڑی ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں پہلے مرحلے میں 18 کھلاڑی حصہ لے رہے تھے بعد میں ان کو شارٹ لسٹ کر کے اب 6 کھلاڑی تربیت کر رہے ہیں جن میں 62 کلوگرام میں طلحہ طالب، 77 کلوگرام میں حیدر علی، جمیل اختر 105 کلوگرام میں جمیل اختر و دیگر شامل ہیں۔

Comments (0)
Add Comment