عمران خان پاک بھارت تعلقات بہترکرسکتے ہیں-بھارتی کرکٹر

نئی دہلی(امت نیوز) بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری کیلئے عمران خان کی زبان سے نکلنے والے الفاظ پر بھروسہ ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی سابق بلے باز نوجوت سنگھ سدھو عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر بھروسہ ہے ایک سیٹ سے کامیابی کا سفر شروع کرنیوالا آج وزیرا عظم بن گیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بارش کے بعد اٹھنے والی سوندھی خوشبو اور تبدیلی کی آس ہیں۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی وزیر اعظم کیلئے حلف برداری کی تقریب 18 اگست کو ہوگی،کپل دیو اور سدھو نے دعوت نامے ملنے کی تصدیق کر دی ہے،دونوں سابق کرکٹرز حلف برداری کی تقریب سے ایک روز قبل پاکستان پہنچیں گے۔

Comments (0)
Add Comment