لاہور(امت نیوز ) پانچواں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ رواں سال18-28اکتوبر کو عمان میں ہوگا جس میں جیت کے لئے قومی ہاکی ٹیم کے تمام کھلاڑی پرعزم ہیں ۔ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں ملائشیا ،پاکستان ،ساؤتھ کوریا ،جاپان،بھارت اور میزبان عمان حصہ لیں گی ۔ہر ٹیم 18-25اکتوبر تک پانچ راؤنڈ روبن میچز کھیلیں گی اور اس کے بعد چار ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی جبکہ بقیہ دو ٹیمیں پانچویں پوزیشن کے لئے میچ کھیلیں گی ۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 28اکتوبر کو ہوگا ۔پاکستان اور بھارت کا میچ 20اکتوبر کو ہوگا ۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ 19اکتوبر کو کوریا کے خلاف کھیلے گی ۔دوسرا میچ 20اکتوبر کو بھارت کے خلاف ،تیسرا میچ 22اکتوبر کو عمان کے خلاف ،چوتھا میچ جاپان کے خلاف 24اکتوبر کو اور ملائشیا کے خلاف 25اکتوبر کو ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 28اکتوبر کو ہوگا۔